19 اپریل 2026 - 06:22
آبنائے ہرمز امریکی بحری قزاقی کی وجہ سے بند، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

ایران آنے والے یا ایران سے جانے والے جہازوں کی آمد و رفت اور بحفاظت جہازرانی کی مکمل آزادی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا، تو آبنائے ہرمز کو شدت سے کنٹرول کیا جاتا رہے گا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے مرکزی خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر نے اعلان کیا: "ہم نے ـ حالیہ مذاکرات میں طے پانے والے سمجھوتوں کے تحت ـ خیرسگالی کی رو سے، محدود تعداد میں آئل ٹینکرز اور تجارتی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے، انتظام شدہ انداز سے گذرنے کی اجازت دی؛ لیکن بدقسمتی سے امریکیوں کی مسلسل عہدشکنیوں کی وجہ سے ـ جو ان کی عادت ہے ـ راہزنی اور بحری قزاقی جاری رکھے ہوئے ہیں، آبنائے ہرمز کا کنٹرول اپنی سابقہ دنوں میں پلٹ گیا اور یہ تزویراتی آبنائے شدت سے مسلح افواج کے زیرکنٹرول ہے۔ جب تک کہ ایران سے جانے والے منزل مقصود تک اور باہر سے ایران آنے والے جہازوں کی مکمل آزادی کو یقینی نہیں بنایا جائے گا، آبنائے ہرمز کو شدت سے کنٹرول کیا جاتا رہے گا۔"

آبنائے ہرمز امریکی بحری قزاقی کی وجہ سے بند، خاتم الانبیاء(ص) ہیڈکوارٹر

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha